اہم ترین خبریںایران

ایران کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بہترین اقدام، حملے کےشکارغیرملکی آئل ٹینکرزکے عملے کو زندہ بچا لیا

ایران کے صوبے ہرمزگان کے بندرگاہوں اور بحری امور کی تنظیم کے رابطہ دفتر کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ عمان میں حادثے کے شکار دو آئل ٹینکروں کے چوالیس ملاحوں کو ہرمزگان کے امدادی مرکز سے ہم آہنگی کے ساتھ جنوبی ایران کی جاسک بندرگاہ منتقل کر دیا گیا۔

شیعت نیوز: ایران کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بہترین اقدام، اسلامی جمہوریہ ایران کے امدادی اداروں نے بحیرہ عمان میں حملے کا شکار ہونے والےدو غیر ملکی آئل ٹینکروں کے عملے کو بحفاظت نکالنے کے بعد ساحلی شہر جاسک منتقل کردیا ہے۔

ایران کے صوبے ہرمزگان کے بندرگاہوں اور بحری امور کی تنظیم کے رابطہ دفتر کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ عمان میں حادثے کے شکار دو آئل ٹینکروں کے چوالیس ملاحوں کو ہرمزگان کے امدادی مرکز سے ہم آہنگی کے ساتھ جنوبی ایران کی جاسک بندرگاہ منتقل کر دیا گیا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:تیل بردار جہازوں پر پے در پے حملے، خلیجی ممالک اور ایران میں کشیدگی بڑھانے کی اسرائیلی سازش بے نقاب

عمان کے مقامی ذرائع‏ ابلاغ نے جمعرات کی صبح بحیرہ عمان میں تیل بردار بحری جہازوں کے حادثے کا شکار ہونے کی خبر دی تھی۔

ایران کے صوبے ہرمزگان کے بندرگاہوں اور بحری امور کی تنظیم کے رابطہ دفتر کے سربراہ ادہم رضوانی کا کہنا ہے کہ یہ آئل ٹینکر، بحیرہ عمان میں حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی مدد سے ان دونوں ٹینکروں میں موجود چوالیس ملاحوں کو بچا لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button