تیل بردار جہازوں پر پے در پے حملے، خلیجی ممالک اور ایران میں کشیدگی بڑھانے کی اسرائیلی سازش بے نقاب

شیعت نیوز : تیل بردار جہازوں پر پے در پے حملوں کے پیچھے خلیجی ممالک اور ایران میں کشیدگی بڑھانےکی اسرائیلی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھانے کیلیے خلیجی ممالک سے تیل بھروانے والے تیل بردار جہازوں پر حملے شروع کردیے ہیں اور اس کا براہ راست الزام ایران پر عائد کرنا شروع کردیا ہے۔
جمعرات کوخلیج عمان میں دو بحری تیل بردار جہازوں پر مبینہ حملوں کے بعد خطے میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں جہاز جو ایرانی ساحل سے 20 میل کے فاصلے پر تھے بیک وقت ایک جیسے حادثے کا شکار ہوئےہیں۔
غور طلب بات یہ ہے کہ اس حملےکا نشانہ بننے والے تیل بردار جہازوں میں سے ایک جہاز جاپان کا ہے اور یہ حملہ اس وقت کیا گیا ہےجب 40 سال میں پہلی بار کوئی جاپانی صدر ایران کے دورے پر آئے تھے جبکہ اس حملے کے فوری بعد امریکی صدر نے بغیر کسی ثبوت کے ایران پر الزام عائد کردیا۔
یہ واقعہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ کے قریب چار تیل بردار جہازوں پر حملوں کے ٹھیک ایک ماہ بعد رونما ہوا ہے۔ امارات حکومت نے الزام لگایا تھا کہ ان حملوں میں (امریکی و اسرائیلی )ریاستی عناصر ملوث تھے۔
ایرانی بحریہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس واقعے کے بعد دونوں جہازوں کے عملے کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فجیرہ میں تیل بردار جہازوں پر ہونے والے حملوں کے فوری بعد بھی امریکی و صیہونی میڈیا نے اس کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا تھا لیکن عرب امارات کی سربراہی میں ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اس حملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کائی ثبوت نہیں ملا لیکن اس حملے میں (امریکہ و اسرائیل) کے ریاستی عناصر ملوث تھے۔