اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ وطن عزیز میں فرقہ واریت کی آگ پھیلانے کیلئےایک بار پھر سرگرم

پاکستان میں امریکی و سعودی ایما پر فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے کے ن لیگی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا ٹاسک ایک بار پھر کالعدم سپاہ صحابہ (موجودہ اہل سنت والجماعت) کو دے دیا گیا ہے۔

شیعت نیوز : ملک دشمن دہشتگرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ نے ایک بار پھر ملک میں  فرقہ واریت کو ہوا دینے کاآغا زکردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امریکی و سعودی ایما پر فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے کے ن لیگی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا ٹاسک ایک بار پھر کالعدم سپاہ صحابہ (موجودہ اہل سنت والجماعت) کو دے دیا گیا ہے۔

دو روز قبل عمران خان نےقوم سے اپنے خطاب میں جنگ احد کے حوالے سے مستند اہل سنت کتابوں میں موجود واقعہ نقل کیا جس کے مطابق جنگ احد میں موجود افراد نے رسول خدا ﷺ کے حکم کی تعمیل نہیں کی اور خود سے اجتہاد کرتے ہوئے مورچے کو خالی کردیا جس سے مسلمانوں کو جیتی ہوئی جنگ میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا۔

یہ واقعہ اہلسنت کی معتبر کتب میں صدیوں سے نقل ہے لیکن اہلسنت کے لبادے میں موجود تکفیری و سلفی ملاؤں نے نہ تو کبھی اہلسنت کی ان کتب کو پڑھا ہے نہ ہی وہ تاریخ اسلام سے واقف ہیں۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:نواز شریف بچاو مہم ، ناموس صحابہ کے لبادہ میں سپاہ صحابہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف میدان میں آگئی

تاہم ن لیگ کی جانب سے دیے گئے امریکی و سعودی ٹاسک کے مطابق اب کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد اور سرغنہ اورنگزیب فاروقی نے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلیے اس معاملے پر گستاخی صحابہ کا جھوٹا پراپیگنڈہ شروع کررکھا ہے اور ملک کے سادہ لوح مسلمانوں کے جذبات بھڑکا کر امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ انہی تکفیری دہشتگرد ملاؤں نے گزشتہ دہائیوں میں ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکایا تھا جسے لاکھوں پاکستانی اور ہزاروں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نےاپنی شہادتیں دے کر بجھایا تھا۔ تمام محب وطن پاکستانیوں کی آرمی چیف سے اپیل ہے کہ ان ملک دشمن تکفیری عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ وطن عزیز میں لاکھوں قربانیوں کے بعد قائم ہونے والے امن کو برقرار رکھا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button