مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی امدادی کارکن شہید

شیعت نیوز:غزہ کی سرحد پر اسرائیل کےخلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک امدادی کارکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید گیا۔

رپورٹ کے مطابق 36 سالہ محمد صبحی الجدیلی طبی عملے کا سینیر رکن تھا۔ ایک ماہ قبل صیہونی فوج نے غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والے مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں الجدیلی بھی زخمی ہو گیا۔

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ الجدیلی اس کے عملے کا رُکن تھا۔

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ الجدیلی کو ایک ماہ قبل غزہ میں زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے غرب اردن کے شہر الخلیل کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں گذشتہ روز وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے محمد الجدیلی کو انسانیت کی خدمت کے عمل کے دوران اسرائیلی فوج نے گولیاں ماریں۔ ایک گولی اس کی کھوپڑی میں پیوست ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button