اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ عباس کمیلی نے اپنے منفرد اسلوب خطابت کے ذریعے 50 سال سے زائد عرصہ اسلام کی تبلیغ کی،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

مرحوم علامہ عباس کمیلی نے کراچی کے حساس حالات میں جعفریہ الائنس کی قیادت سنبھالی اور شہر کے حالات کو درست کرنے کی کوشش کی

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ نیاز نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے معروف علمی شخصیت علامہ عباس کمیلی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا ہے کہ مرحوم معروف علمی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنے منفرد اسلوب خطابت کے ذریعے 50 سال سے زائد عرصہ اسلام کی تبلیغ کی۔

وہ معتدل مزاج شیعہ رہنما تھے، جنہوں نے قومی اتحاد ووحدت کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ اپنے تعزیتی بیان میں وفاق المدارس کے رہنماوں نے کہا کہ مرحوم علامہ عباس کمیلی نے کراچی کے حساس حالات میں جعفریہ الائنس کی قیادت سنبھالی اور شہر کے حالات کو درست کرنے کی کوشش کی۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:علامہ عباس کمیلی مرحوم نے پارلیمنٹ میں بھی قومی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کیا، علامہ سبطین سبزواری

علامہ عباس کمیلی معتدل مزاج اور میانہ روی رکھنے والے عالم دین تھے، جو دوسرے مکاتب فکر میں بھی عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم عباس کمیلی نے سینیٹ میں بھی ملک و قوم کیلئے فعال کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چند سال پہلے تکفیری خارجی دہشتگردوں نے مرحوم کا جواں سال بیٹا شہید کر دیا تھا، لیکن انہوں نے اپنی قومی اور سرکاری حیثیت کو استعمال نہیں کیا اور نہ ہی انتقام کی بات کی اور صبر و تحمل کی تلقین کرتے رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button