چنددہشتگرد قبائلی علاقوں میں افراتفری پیدا کرکے ریاست کی رٹ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،علامہ عارف واحدی

11 جون, 2019 16:51

شیعت نیوز: مرکزی جنرل سیکریٹری شیعہ علماءکو نسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نےشمالی وزیر ستان میں دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اور افسران جوانوں کی شہادت پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ شرپسند عناصر قبائلی علاقوں کے امن کی بحالی کے دشمن ہیں ۔

ملک کی دفاع کیلئے فوجی جوانوں کی بہادری اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہناتھاکہ چنددہشتگرد قبائلی علاقوں میں افراتفری پیدا کرکے ریاست کی رٹ کو کمزور کرنا چاہتے ہیںقبائلی لوگ متحد ہو کر دشمنوں کے عزائم ناکام بنادیں ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:بھارتی آرمی چیف کا بیان ہندوستانی ڈیموکریسی کے منہ پر طمانچہ، علامہ عارف واحدی

انہوں نے مزیدکہاکہ عالمی و استعماری قوتیں پاکستان کو کمزور کر نا چاہتی ہیں وہ ملک میں دہشتگردی کی فضا پید اکرکے ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لہذا اب ضرورت ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر ایک بڑے مقصد کے حصول کےلئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں ۔

2:37 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔