پاکستان

سکردو، اتحاد بین المسلمین کی شاہکارعظیم الشان کانفرنس ’’حسینؑ سب کا‘‘ 16جون کو منعقد ہوگی

شیعت نیوز: سکردو میں اتحاد بین المسلمین کی شاہکار سالانہ عظیم الشان کانفرنس بعنوان ’’حسینؑ سب کا‘‘ 16جون کو منعقد ہو گی جس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

سکردو میں ’’حسینؑ سب کا‘‘ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، بلتستان کی معروف ادبی تنظیم بزم علم و فن کے زیر اہتمام یہ کانفرنس 16 جون بروز اتوار کو سکردو میں منعقد ہو گی جس میں تمام مسالک کے جید علماء، شعراء، ادیب اور سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ بزم علم و فن کے صدر و اراکین نے اس سلسلے میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتو ں اور سماجی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، اراکین نے انجمن امامیہ کے صدر سید باقر الحسینی، سینئر وزیر حاجی اکبر تابان، رکن کونسل وزیر اخلاق، سینئر صحافی قاسم نسیم، انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر، انجمن اہل سنت کے خطیب مولانا ابراہیم خلیل، مولانا مفتی سرور، مولانا حسین طارق سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حسین سب کا کانفرنس اتحاد بین المسلمین کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،اور مختلف مسالک کے مابین مثالی بھائی چارے کی فضا قائم ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ سکردو میں حسینؑ سب کا کانفرنس ہر سال منعقد ہوتی ہے جس میں تمام مسالک کے علما اور نمائندے شریک ہوتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button