اہم ترین خبریںایران

ایران فوبیا نے امریکا اور اسرائیل کی نیندیں اُڑا دی ہیں. ایرانی وزیر دفاع

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں وہ ایران فوبیا کا شکار ہے۔ واشنگٹن کی طرف سے غیر مشروط طور پر مذاکرات کے دعوے محض دھوکہ اور فراڈ ہے۔ ماضی کے تجربات نے ثابت کیا ہے کہ امریکا نے مذاکرات میں کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور نہ ہی اپنے دعوؤں کی پاسداری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ امریکا امارات کی الفجیرہ ریاست میں بحری جہازوں پرحملوں کو ایران کے خلاف تشدد پر اُکسانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایرانی صدر کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے امن کو تباہ کرنا امریکا اور اسرائیل کے مفاد میں ہے، دونوں دہشت گرد ممالک کی نیندیں ایران کے خوف سے اُڑچکی ہیں۔ امریکا اور اسرائیل خطے میں ’’ایران فوبیا‘‘ پھلا کر خطے کے ملکوں کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تل ابیب اور واشنگٹن خطے کے ممالک کے وسائل کی لوٹ مار اور تباہی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور وہ مل کر قضیہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ امریکا مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ ماضی میں امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے درجنوں شرائط پیش کیں اور آج وہ غیر مشروط بات چیت کی حمایت کا دعویٰ کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button