یمنی وزیر دفاع کا سعودی عرب کی سرزمین کے اندر یمنی فوج کے اگلے مورچوں کا دورہ

10 جون, 2019 14:04

یمن کے وزير دفاع محمد ناصر العاطفی نے سعودی عرب کی سرزمین کے اندر یمنی فوج کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے نجران میں سعودی عرب کی 20 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا ہے اور یمنی وزیر دفاع نے سعودی عرب کے اندر یمنی فوج کے اگلے مورچوں کا قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔ یمنی فوج نے ایک ویڈیو کےذریعہ انکشاف کیا ہے کہ یمنی وزیر دفاع نے سعودی عرب کے اندر یمنی فوج کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا اور ناکامی سامنا ہے۔

3:18 صبح اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔