اہم ترین خبریںسعودی عرب

آل سعود کے مظالم آشکار کرنے پر 10سالہ شیعہ بچے مرتضیٰ کوسزائے موت

شیعت نیوز : آل سعود کے مظالم آشکار کرنے پر 10سالہ شیعہ بچے مرتضیٰ قریری کوسعودی عرب کی عدالت نے سزائے موت سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک اور کم سن شیعہ بچے کو موت کی سزا کا سامنا ہے۔ بچے پرالزام ہے کہ اس نے حکومت مخالف مظاہرے میں تیس بچوں کے گروہ کی سربراہی کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اٹھارہ سال کے مرتضیٰ قریری نے دوہزارگیارہ میں30 سائیکلوں پر سوا بچوں کی احتجاجی ریلی کی قیادت کی تھی۔ سعودی حکام نے تین سال بعد مرتضیٰ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا تھا۔ چارسال کے عدالتی ٹرائل کے بعد اب مرتضیٰ کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں سعودی عرب میں عالم دین اور بچوں سمیت 37 افراد کے سرقلم کر دیے گئےتھے۔ ان تمام افراد پر حکومت مخالف احتجاج کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جس وقت آل سعود کے گماشتوں نے احتجاج کرنے والے شیعہ بچے مرتضیٰ قریری کو گرفتار کیا تھا اس وقت اس کی عمر 10 سال تھی اور اب18 سال کی عمر میں آل سعود کے مظالم آشکار کرنے پر سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button