اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم تحریک طالبان کےتکفیری وہابی دہشتگردوں کی جانب سے نصب بارودی مواد کا دھماکہ4فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبا ن کےتکفیری وہابی دہشتگردوں کی جانب سے نصب بارودی مواد کا دھماکہ، تین سیکیورٹی آفیسرز سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔

شیعت نیوز: شمالی وزیرستان میں کالعدم تحریک طالبا ن کےتکفیری وہابی دہشتگردوں کی جانب سے نصب بارودی مواد کا دھماکہ، تین سیکیورٹی آفیسرز سمیت چار اہلکار شہید ہوگئے جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقہ ڈوگہ مچہ خیل وائٹ ہاوس میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں لیفٹنینٹ کرنل رشید کریم، میجر معیز مسعود، کیپٹن عارف اللہ اور نائب حوالدار ظہیر احمد شہید ہوگئے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ، پاک فوج کا جوان جام شہادت نوش کرگیا

جبکہ سپاہی عارف، اسلم، امجد، اور شوکت شدید زخمی ہیں جنہیں ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں کرفیو لگا دی اور سرچ آپریشن شروع کر دی، سکیورٹی ذرائع نے شہداء اور زخمیوں کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button