اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر اعظم پاکستان نےسعودی ولی عہدسے 22کروڑ پاکستانیوں کے دل کی بات کہہ دی

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نےاپنے حالیہ دورہ سعودیہ عرب کے موقع پرسعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ون آن ون ملاقات میں کہا کہ ایران کے خلاف آپ کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے

شیعت نیوز: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 22کڑوڑپاکستانیوں کے دل جیت لئے۔اپنے دورہ سعودیہ عرب کے دوران انہوں نے ایسا موقف اختیار کیا کہ ہر پاکستانی کا دل شاد ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نےاپنے حالیہ دورہ سعودیہ عرب کے موقع پرسعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ون آن ون ملاقات میں کہا کہ ایران کے خلاف آپ کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔میرے ملک میں پہلے ہی سنی اور شیعہ کے درمیان ایک تصادم کی کیفیت ہے۔ اگر میں کسی بھی طرف سے کھڑا ہوا ہمارے ملک میں انتشار کی کیفیت پیدا ہوجائے گی۔ اگر آپ مجھے ایک ثالث کے طور پر چاہتے ہیں، تو میں حاضرہوں ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :پاکستان، یمن کے مسئلے میں مداخلت نہیں کرے گا،وزیر دفاع

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ولی عہد نے یمن جنگ میں پاکستان کو باقائدہ فریق بنانے اور ایران کے خلاف امریکی واسرائیلی ایماءپر منعقدہ اوآئی سی کے اجلاس میں پاکستان کو ایران کے خلاف بیان دینے کی کوشش کی ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ملک کی اجتماعی صورت حال اور مسلم امہ میں فساد کی صورت میں فریق بننے کے بجائے مصالحت کار کا کردار اداکرنے کےاپنےدیرینہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے خلاف کسی بھی صورت سعودیہ عرب کا ساتھ دینے سے مکمل طور پر انکار کردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button