عراق
عراق میں داعش کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک

عراق کے صوبہ دیالی میں وہابی د ہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں عراقی پولیس کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے ابی صیدا کے قریب المحمولہ گاؤں میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے اس حملے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔