اہم ترین خبریںپاکستان

یوم علی ؑکے بعد یوم القدس کو بھی سکیورٹی خطرات، ایک خودکش جیکٹ اور حملہ آورکی تلاش جاری

ایڈیشنل آئی جی امیر احمد شیخ نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیاہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹیلیجنس بیس آپریشن کے نتیجے میں خودکش جیکٹ برآمد ہونے بعد مزید ایک خودکش جیکٹ اور ایک حملہ آور کی تاحال تلاش جاری ہے

شیعت نیوز: ایڈیشنل آئی جی امیر احمد شیخ نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیاہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹیلیجنس بیس آپریشن کے نتیجے میں خودکش جیکٹ برآمد ہونے بعد مزید ایک خودکش جیکٹ اور ایک حملہ آور کی تاحال تلاش جاری ہے ۔ خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ یہ جیکٹ رمضان المبارک آخری ایام میں خصوصاًیوم القدس کے جلوسوں کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :کراچی،مرکزی جلوس یوم علیؑ پر دہشت گرد حملے اور بڑے جانی نقصان کی کوشش ناکام

واضح رہے کہ سندھ پولیس نے 20رمضان المبارک کو مرکزی جلوس یوم علیؑ سے ایک روز قبل جلوس عزاکے روٹ پر لائنز ایریا کے علاقے میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے نتیجے میں جلوس عزاکو نشانہ بنانے کیلئے تیار کی گئی خودکش جیکٹ تیار کی تھی جسے بروقت قبضے میں لیکر ناکارہ بنادیا گیاتھا۔ جبکہ اس کاروائی میں متعدد مشکوک افراد کو زیر حراست بھی لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button