قطر کا خطے میں بحران کے حل کا فارمولا: جنگ بندی، آبنائے ہرمز کی بحالی اور مذاکرات
قطر
شیعیت نیوز : قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ خطے میں جاری بحران کے حل کا واحد راستہ جنگ بندی، آبنائے ہرمز کو کھولنے اور مذاکرات کی میز پر واپسی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطر چاہتا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے معاہدے کے ساتھ ساتھ جنگ بندی بھی عمل میں آئے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم انسانیت پر علامہ ساجد علی نقوی کا سخت پیغام"
الانصاری نے کہا کہ قطر نے 19 مارچ کو ان دو پائلٹوں میں سے ایک کی باقیات تلاش کیں جنہوں نے قطر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور اسے ایران کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ایک پائلٹ کی تدفین کی تقریب منعقد کی، جبکہ قطر کی جانب سے ایرانی تکنیکی ٹیم بھیجنے کی دعوت ابھی تک برقرار ہے۔







