شب قدر عقید ت و احترام سے منائی گئی، اعمال و محافل کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے
شہر بھر کی مساجد میں جشن نزول قرآن کے حوالے سے خصوصی محافل کا اہتمام ہوا اور خصوصی اعمال بجالائے گئے، ان روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں علمائے کرام نے شب قدر کے فضائل بیان کیے۔

شیعیت نیوز: کراچی سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 23وین رمضان کی شب قدر مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی گئی۔
شہر بھر کی مساجد میں جشن نزول قرآن کے حوالے سے خصوصی محافل کا اہتمام ہوا اور خصوصی اعمال بجالائے گئے، ان روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں علمائے کرام نے شب قدر کے فضائل بیان کیے۔
رمضان المبار ک وہ پاک مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے آخری کتاب قرآ ن حکیم نازل فرمائی۔
ماہ رمضان کا ہر لمحہ مقدس اور با برکت ہے لیکن اس کی با برکت راتوں میں انتہائی فضلیت والی ایک رات آتی ہے جسے لیلتہ القدر کہتے ہیں اور اس کی عظمت اور فضیلت کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ بلا شبہ ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں اتارا ہے اورتم کیا جانو کہ شب قدر کیا ہے۔شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
رمضان المبارک کی 23ویں شب بچے بڑے سب ہی اپنے رب کی عبادت میں مصروف ہوتے ہیں ، اور اپنے رب کا قرب مانگتے ہیں، یہ وہ رات ہے کہ جب فرشتے اپنے رب کے حکم سے حجت خدا عج پر نازل ہوتے ہیں۔