یوم تکبیر، پاکستان کو دنیاکی واحد ایٹمی قوت بننے 21برس مکمل ہوگئے
شیعت نیوز: یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔
بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔
یوم تکبیر کی مناسبت سے مختلف کانفرنس اور تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں اس تاریخی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔







