اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس نے خودجلوس عزاکی قیادت کرکے تکفیریوں کی جلوس میں رکاوٹ کی سازش کو ناکام بنادیا

دربار پاک بری امام سرکار ؒسے نکالے جانے والے تاریخی جلوس شہادت امیر المومنین ؑ کو روکنے کی تکفیریوں کی سازش ناکام ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر قیادت جلوس برآمد ۔سینکڑوں عزاداروں کی شرکت اورماتم داری

شیعت نیوز: دربار پاک بری امام سرکار ؒسے نکالے جانے والے تاریخی جلوس شہادت امیر المومنین ؑ کو روکنے کی تکفیریوں کی سازش ناکام ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر قیادت جلوس برآمد ۔سینکڑوں عزاداروں کی شرکت اورماتم داری ۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور عہدیدارا ن کے ہمراہ درباربری امام سرکار ؒپرشہادت مولا امیر المومنینؑ کےجلوس میں شرکت کی اوراس موقع پردربار بری امام ؒپر فاتحہ خوانی بھی کی اور لبیک یاحسینؑ کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیئے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :علامہ راجہ ناصرعباس کا حکومت سے یوم علی ؑاور یوم القدس پر ملک بھرمیں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا مطالبہ

واضح رہے کہ بری امامؒ میں جلوس شہادت امام علیؑ قدیمی ترین جلوس ہے جسے گذشتہ سال تکفیریوں دہشتگروں نے علاقے کے بدمعاشوں کے ذریعے روکنے کی کوشش کی اور جلوس پر فائرنگ بھی کی اس سال بھی یہ بدامنی پھیلانا چاہتے تھےلیکن قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خود جاکرجلوس عزا کی قیادت کی اور جلوس عزا کو روکنے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button