نائیجیریا میں بوکو حرام دہشت گردوں کے حملے میں کم سے کمً 25 فوجی ہلاک

28 مئی, 2019 15:27

نائیجیریا کے شمال مشرق میں بوکو حرام دہشت گردوں کے حملے میں کم سے کم 25 فوجی اور متعدد شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بورنو ریاست کے ایک گاؤں میں مہم کے دوران جب فوجی گاؤں کے باشندوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تو بوکو حرام کے دہشت گردوں نے انہیں گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 25 فوجی اور متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں وہابی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خودکش حملوں اور اغوا کے واقعات آئے دن ہوتے رہتے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں نے دنیا بھر میں دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے۔

10:37 شام اپریل 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔