اہم ترین خبریںدنیا

ایران کو دھمکیاں دینے والے امریکی صدرٹرمپ کےغبارے سے ہوانکل گئی

ٹوکیو میں جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے

شیعت نیوز: گزشتہ کئی روز سے ایران پر حملے کا شور مچانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے موقف سے تاریخی یوٹرن لے لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ایرانی حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ وہاں سے جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ٹوکیو میں جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے دنیا میں بہت مسائل ہیں اس لیے امریکا ایران سے جوہری ہتھیاروں کاخاتمہ چاہتا ہے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :ٹرمپ نہ تاریخ سے آگاہ ہیں اور نہ ہی ایرانیوں کو جانتے ہیں، محمد جواد ظریف

انہوں نے کہا کہ ایران میں کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے، ہم اس بارے میں معاہدہ کر لیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس موجودہ قیادت کے ساتھ ہی عظیم ملک بننے کا موقع موجود ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل خود ڈونلڈ ٹرمپ اور ماضی میں گزرے سابق امریکی صدور ایران میں قائم حکومت اسلامی کے خاتمے کی خواہشات کا بارہا اظہار کرچکے ہیں ۔ لیکن ہزار خواہشیں ایسی کے سبھی پر دم نکلے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button