اہم ترین خبریںپاکستان

خطے میں ممکنہ امریکی جارحیت کے خلاف بھرپورموقف کے اظہارکیلئے ملت تشیع کی 5بڑی جماعتیں متحد

اس اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل ،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کےنمائندگان نے شرکت کی

شیعت نیوز:اہم بین الاقوامی علاقائی و قومی وملی امور و عنوانات پر تشیع پاکستان کے موقف کے واضح و بھرپور بیانیے کو ترتیب دینے اور طاقت ور اظہار کی غرض سے خط ولایت پر قائم ملت کی 5 بڑی تنظیموں کا اجلا س عظیم مادر علمی جامعہ عروہ الوثقی میں 25 مئی کی را ت کومنعقد ھوا۔اس اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل ،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کےنمائندگان نے شرکت کی ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :پاکستانی عوام ٹرمپ اور بن سلمان کی پالیسی نہیں بلکہ اتحاد و وحدت چاہتے ہیں، علامہ جواد نقوی

اجلاس میں طے پایا کہ خطے میںممکنہ امریکی جارحیت کے خلاف بھر پور موقف کے اظہارکے لیے 26 مئی 4 بجے سہ پہر لاھور پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام کے بعد زعیم حوزہ علمیہ جامعہ عروہ توالوثقی استاد محترم علامہ سید جواد نقوی سے وفد کی ملاقات کے دوران آغائے محترم کو اجلاس میں طے پانے والےفیصلہ جات سے آگاہ کیا استاد محترم نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے مزید راھنمائی بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button