اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی حکومت کا ایک اورشرمناک اقدام، عوام کو یوم القدس منانے سے روکنے والے ممالک کو حج کوٹے میں اضافے کی پیشکش

حکومت ریاض نے حماس کے کئی افراد گرفتار کر لئے ہیں اور فلسطینی مہاجر جہاں جہاں اور جس ملک میں بھی رہ رہے ہیں وہاں کی حکومتوں کے توسط سے انکے اندر خوف پیدا کیا جا رہاہےاور امارات میں بھی کئی ہفتوں سے سعودیہ کی طرز کا رویہ شروع ہوچکا ہے۔

شیعت نیوز: سعودی عرب صدی کی ڈیل کا راستہ ہموار کرنے کے لئے پورے جہان اسلام میں یوم القدس منانے پر پابندی لگانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔چند دنوں سے سعودیہ نے اپنے سفارتی اثر ونفوذ کے ذریعے عرب واسلامی ممالک میں بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے لئے احتجاجی مظاہروں اور یوم القدس کی سرگرمیوں کو بند کروانے کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔ تاکہ امریکا کے لئے صدی کی ڈیل نامی سازش کو مکمل کرنے کے لئے زمین ھموار ہو سکے۔سعودیہ ان ممالک کے حج کوٹا میں اضافہ کرے گاجو اس کے ساتھ تعاون کریں گے اور عوام کو یوم القدس منانے سے روکیں گے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں :سعودیہ عرب میں شاہی حکومت کے ہاتھوں 37بے گناہ شیعہ مسلمانوں کا بہیمانہ قتل اور پاکستانی میڈیا کی فضلہ خوری

دیوان ملکی سعودی کے مطابق کہ جس پر محمد بن سلمان کا ھولڈ ہے. یہ زمینہ سازی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرامپ کے صدی کی ڈیل کے اعلان کے لئے کی جاری ہے۔سعودیہ نے اپنے ملک میں مقیم 60 فلسطینیوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے تاکہ فلسطینیوں کو خوفزدہ کیا جائے اور وہ اعلان کے بعد کوئی ردعمل نہ کر سکیں۔

حکومت ریاض نے حماس کے کئی افراد گرفتار کر لئے ہیں اور فلسطینی مہاجر جہاں جہاں اور جس ملک میں بھی رہ رہے ہیں وہاں کی حکومتوں کے توسط سے انکے اندر خوف پیدا کیا جا رہاہےاور امارات میں بھی کئی ہفتوں سے سعودیہ کی طرز کا رویہ شروع ہوچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button