ایرانی وزیر خارجہ جوادظریف 2روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

22 مئی, 2019 18:53

شیعت نیوز: جمہوری اسلامی ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کل 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایران امریکہ کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سےخطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیل سے بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیں گے۔

11:29 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔