اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کی معاشی مشکلات سے نجات کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی آفر وزیر اعظم نے ٹھکرادی، اسرارعباسی

اسرار عباسی نے مزید کہا کہ حکومت فلسطین کاز کیلئے ہر سطح پر آواز اُٹھائے گی۔اسرائیل سے متعلق پی ٹی آئی کا موقف قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمودات کے عین مطابق ہے

شیعت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسرار عباسی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے زور دیا گیا مگر وزیراعظم عمران خان نے انکار کردیا۔پاکستان کی معاشی مشکلات سے نجات کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی آفر وزیر اعظم نے ٹھکرادی یہ انکشاف انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں القدس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

اسرار عباسی نے مزید کہا کہ حکومت فلسطین کاز کیلئے ہر سطح پر آواز اُٹھائے گی۔اسرائیل سے متعلق پی ٹی آئی کا موقف قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے فرمودات کے عین مطابق ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے عظیم مقصد کے لئے ہم ہر لمحہ موجود ہیں، خدا ہمیں فلسطین کے موضوع کیلئے تمام امور کی انجام دہی کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button