اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی عرب نے ایران مخالف عرب لیگ کا اجلاس بلالیا، پاکستان کو بھی دعوت

سعودی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی شاہ سلمان نے 30 مئی کو مکہ میں دونوں تنظیموں کا اجلاس بلایا ہے،یہ اجلاس امریکی وزیر خارجہ کے بن سلمان کو کیئے جانے والے فون کے فوراً ایک گھنٹے بعد طلب کیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز: ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی پر سعودی عرب نے امریکی ایماء پر خلیج تعاون کونسل اور عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی شاہ سلمان نے 30 مئی کو مکہ میں دونوں تنظیموں کا اجلاس بلایا ہے،یہ اجلاس امریکی وزیر خارجہ کے بن سلمان کو کیئے جانے والے فون کے فوراً ایک گھنٹے بعد طلب کیا گیا ہے۔

متضاد پالیسی : یمن جنگ میں سعودیہ کے ساتھ/ ایران امریکا تنازع میں فریق نہیں بنیں گے،وزارت خارجہ

اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلا س میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان ان دنوں تنظیموں کا رکن نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس اجلاس میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دھیاں رہے کہ پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ امریکا ایران تنازعہ میں کسی کیمپ کا ساتھ نہیں دیا جائے گا۔

تاہم اس اجلاس میں پاکستان کی شرکت وزارت خارجہ کی جانب سے کیئے گئے اعلان کی نفی سمجھی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب امریکا کا ایک اہم اتحادی ہے، سعودی عرب خیلج میں امریکی مفادات کی پاسداری کررہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل امریکا کو خلیجی ملکوں کی سمندری حدود میں فوج تعینات کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button