اہم ترین خبریںپاکستان

قلات ، سکیورٹی فورسزکی اہم کاروائی، 3خطرناک تکفیری وہابی دہشت گرد ہلاک

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروپ سے تھا اس بارے میں رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

شیعت نیوز: پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلوچستان میں ایک اہم کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائی ہفتے کی صبح بلوچستان کے شہر قلات میں انجام پائی۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروپ سے تھا اس بارے میں رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں : مستونگ، سکیورٹی فورسزکی کامیاب کاروائی، کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے 9خطرناک دہشتگردواصل جہنم

اس سے پہلے جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں نو دہشت گرد ہلاک جبکہ چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

بلوچستان کو پاکستان کا سب سے زیادہ بدامنی والا صوبہ قرار دیا جاتا ہے جہاںکالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت متعدد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button