ایران کا ساتھ دینا پاکستان پر فرض ہے، اگر نہیں دیا گیا تو آج ایران ہے کل سعودیہ ہوگا اور پھر پاکستان کی باری ہو گی، جنرل (ر)غلام مصطفیٰ

17 مئی, 2019 12:17

شیعت نیوز: معروف تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نےایک نجی ٹی وی کے ٹاک شومیں ایران اور امریکہ کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایران کا ساتھ دینا پاکستان پر فرض ہے، اگر نہیں دیا گیا تو آج ایران ہے کل سعودیہ ہوگا اور پھر پاکستان کی باری ہو گی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ سعودیہ کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ امریکہ اور اسرائیل آج اگر ایران کی مخالفت میں انکا ساتھ دے رہے ہیں تو درحقیقت اس کے پیچھے صیہونیت کی وہی سوچ ہے کہ نعوذ باللہ مکہ اور مدینہ پر وہی قابض ہو جائیں۔لہٰذا تمام مسلمان ممالک کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

12:42 صبح مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔