اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او کے تحت یوم مردہ باد امریکہ کے موقع پر احتجاجی ریلی اور جلسہ، امریکی واسرائیلی پرچم نذرآتش

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک مردہ باد امریکہ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں ،بزرگوں ،خواتین نے شرکت کر کے امریکہ سے اظہار بیزاری کیا،ریلی کا اختتام کراچی پریس کلب پرجلسہ گاہ میں ہوا

شیعت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک مردہ باد امریکہ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں ،بزرگوں ،خواتین نے شرکت کر کے امریکہ سے اظہار بیزاری کیا،ریلی کا اختتام کراچی پریس کلب پرجلسہ گاہ میں ہوا۔

ریلی میں آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر برادر محمد عباس ، جمعیت علمائے پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ عقیل انجم، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماعلامہ مبشر حسن، شیعہ علما ءکونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ باقر حسین زیدی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاءسے خطاب کیا۔

شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ16 مئی وہ دن ہے کہ جب کرہ عرض پر انسانیت کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش کو پروان چڑھایا گیااور استکباری طاقتوں نے اسرئیل کو وجود بخشتے ہوئے انبیاءؑکی سرزمین پر فلسطین میںبسنے والے مسلمانوں عیسائیوں اور یہودیوں پر عرصئہ حیات تنگ کردیا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو وجود میں لانے کا سب سے بڑا سبب امریکہ اور برطانیہ ہیں جو آج بھی اقوام متحدہ میں اس کے حامی اور پشت پناہ ہیں۔ شرکاءریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عالم اسلام کے تمام حکمرانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو پیدا کریں اور شیطان بزرگ، دشمن اسلام امریکہ اور اسکے حواریوں سے اظہار برا ئت کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج امریکی ایماءپر اسرائیل فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا اور مسلمان ممالک کے حکمران خاموش ہیں۔ قبلہ اول کی پامالی کو 71برس بیت گئے ہیں اور عالم اسلام کے حکمران اب تک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

مقررین نے عالم اسلام میں بسنے والے مسلمانان عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان پر لازم ہے کہ وہ ذات واحد کے علاوہ کسی بھی خود ساختہ سپر پاوراور فرعون صفت طاقت سے مرعوب نہ ہوں،اوردنیا بھر کے مظلوم عوام کے قاتلوں امریکہ واسرائیل سے اظہار برا ت کریں۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں امریکہ اور اسرائیل کے مظالم لوگون پر آشکار ہوگئے ہیں ۔امریکی مظالم نے مسلمانوں کی حالت تباہ کردی ہے۔ مسلمان اگر آج بھی اسرئیل کے خلاف متحد نہ ہوئے تو انہیں مزید ظلم و بربریت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آئی ایس او نے دنیا کو غاصب صہونیوں کا اصل چہرہ دیکھانے کے لیے ریلی نکالی اس کا حکم ہمیں شہید قائد نے دیا اور انکے فرمان پر آئی ایس او نے لبیک کیا ، اس عظیم و شان ریلی پر تمام شرکاء ریلی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور سلام پیش کرتے ہیں کہ اس گرمی اور روزے کی حالت میں انہوں نے ریلی میں شرکت کر کے امریکہ اور اسرائیل سے اظہار بیزاری کیا ، دنیا بھر میں جہاں مسلمانوں کو درپیش تمام مشکلات کا واحد حل اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ اگر مسلمان متحد نہ ہوئے تو اسرائیل اور استعماری طاقتیں دوسرے اسلامی ممالک کو خانہ جنگی میں ملوث کر دیں گے۔ریلی کے اختتام پر شرکاءریلی نے امریکہ و اسرائیل سے اظہار بیزاری کرتے ہوئے امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button