پاکستان

ظہیر الدین بابرکی بوڑھی ماں بیٹے کی جدائی میں روز جیتی اور روز مرتی ہیں

انکے بچے اور اہلیہ ایک عجیب اذیت اور کرب کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ بھی جہاں جہاں تک پہنچ سکتے تھے۔ ہم نے رابطہ کیا، لیکن اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی

شیعت نیوز: جبری گمشدگی کے شکار ظہیر الدین بابر کے بھائی نصیرالدین ہمایوں کا بین الاقوامی خبررساں ادارے کیساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ آج تک ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔تین سا ل ہونے کو ہیں آج تک بھائی کی کوئی خیر خبر نہیں ۔ ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارا بھائی کس حالت میں اور کہاں ہے۔ہماری بوڑھی والدہ روز انہیں یاد کرتی ہیں۔اب انکی یہ حالت ہم سے نہیں دیکھی جاتی۔

انکے بچے اور اہلیہ ایک عجیب اذیت اور کرب کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ بھی جہاں جہاں تک پہنچ سکتے تھے۔ ہم نے رابطہ کیا، لیکن اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ میں یہی کہتا ہوں کہ خدا کسی کو بھی ایسی اذیت اور مشکل سے دوچار نہ کرے، جس مشکل سے ہم لوگ اسوقت گزر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button