پاکستان

آئی ایس او کے تحت ملک بھر میں آج ” 16 مئی” یوم مردہ باد امریکا منایا جائے گا

آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعرات 4 بجے سہ پہر فوارہ چوک تا پریس کلب مردہ باد امریکہ ریلی و جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب 16 مئی یوم مردہ بار امریکا منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں ریلیاں جلسے جلوس اور سمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بافرمان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی 16 مئی یوم مردہ اباد آمریکا ہے، اس دن اسرائیل کی ناجائز ریاست کو امریکا نے اقوام متحدہ کے ذریعہ ریاست کا درجہ دلوانے میں قلید کردار ادا کیا جس پر شہید قائد نے اس دن کو یوم مردہ باد امریکا منانے کا اعلان کیا۔

16 مئی یوم مردہ باد امریکہ،کیوں اور کس لیے؟

آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعرات 4 بجے سہ پہر فوارہ چوک تا پریس کلب مردہ باد امریکہ ریلی و جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

آئی ایس او کراچی ڈویژن کے ترجمان سید حیدر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے ریلی و جلسہ منعقد کیا جائے گا، 16 مئی عالمی استکبارو استعمار کیخلاف اُٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عرب ممالک سازشوں کا شکار نہ ہوتے تو آج انسانیت کا ناحق خون نہ بہتا، 16 مئی کو امریکہ نے بزور طاقت اقوام متحدہ سے اسرائیل کے ناپاک وجود کو منظور کروایا تھا، جس پر علامہ عارف حسین الحسینی نے 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button