آئی ایس پی آر نے کسی شہر میں کوئی تھریٹ جاری نہیں کیا ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے عوام کے لیے پیغام جاری کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے کسی شہر میں کوئی تھریٹ جاری نہیں کیا ہے

شیعیت نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے عوام کے لیے پیغام جاری کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے کسی شہر میں کوئی تھریٹ جاری نہیں کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے پیغام جاری کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مختلف شہروں میں الرٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں اور جعلی تھریٹس پھیلائے جا رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایسے کسی بھی الرٹ کی تصدیق آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ سے کی جا سکتی ہے۔
عوام پاک فوج کے نام سے جعلی فون کالز سے محتاط رہیں، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے اپنی ویب سائٹ ispr.gov.pk دی ہے کہ کسی بھی تھریٹ کی تصدیق کے لیے اس ویب سائٹ سے رجوع کیا جائے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ پراپیگنڈہ امن خراب کرنے کی مذموم کوشش ہے، شہری ایسے پیغامات پر دھیان نہ دیں اور انہیں آگے پھیلانے سے اجتناب کریں۔
اس سے پہلے سوشل میڈیا اور وٹس ایپ پیغامات کے ذریعے یہ خبر پھیلائی جا رہی تھی کہ لاہور میں آئی ایس پی آر نے تھریٹ جاری کیا ہے کہ 8سے10دہشت گرد شہر میں داخل ہوئے ہیں جو کنٹونمنٹ، ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی، مساجد اور تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں تاہم اب آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آرکی جانب سے کسی شہر میں کوئی تھریٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔