اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی: سازشوں،پروپگنڈ ے کے باوجود احتجاجی دھرنا 13 ویں دن میں داخل

جبکہ دھرنے کو ثبوتاژ کرنے کے لئے مختلف سازشوں کے جال بنے گئے ہیں تاہم متاثرین کے اہل خانہ کی استقامت کے سبب احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

شیعیت نیوز: حکومت کی جانب سے سازشوں اور پروپگنڈے کے باجود احتجاجی دھرنا 13 دن میں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے صدر پاکستان عارف علوی کے گھر بمقام محمد علی سوسائٹی کراچی کے باہر د یا جانے احتجاجی دھرنا 13وین دن میں داخل ہوگیا ہے۔

جبکہ دھرنے کو ثبوتاژ کرنے کے لئے مختلف سازشوں کے جال بنے گئے ہیں تاہم متاثرین کے اہل خانہ کی استقامت کے سبب احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ صبح دھرنے کے مقام سے پولیس نے دھرنا آرگنائز کمیٹی کے رکن سہیل حسن کو گرفتا رکرلیا ہے، جبکہ دھرنے سے واپس جانے والے تقریباً 20 کے قریب شیعہ جوان بھی لاپتہ ہیں۔

سحری کے وقت پولیس کی کاروائی، خانوادہ اسیران ملت کی دھرنا کمیٹی کے رکن حسن رضا سہیل گرفتار

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے دھرنے کو ثبوتاژکرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیئے جارہے ہیں جن میں سے ایک قومی وحدت توڑنے کی پالیسی ہے لہذامومنین آپس کے اتحاد کو لازمی برقرار رکھیں۔

دوسری جانب علامہ حسن ظفر نقوی نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کل سے ملت کی تمام ملی تنظیمیں ملک بھر میں احتجا ج کریں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button