پاکستان

شیعہ علما کونسل مکتب امامیہ اثنا عشریہ کی پاسدار اور محافظ ہے،نصیریت اور غالیت سے کوئی تعلق نہیں،علامہ سبطین سبزواری

مکتب اہل بیتؑ،قرآن و حدیث اور سیرت آئمہ معصومین کے علاوہ کسی خود ساختہ عقائد کو تسلیم نہیں کرتا۔ ہر قسم کے من گھڑت عقائد کو علمائے اہل تشیع نے مسترد کردیا ہے

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ دین مبین اسلام پر ایمان، عمل اور امر بالمعروف ونہی عنی المنکر ہی ہماری اخروی زندگی کا سامان ہے۔ رسول اللہ کی ختم نبوت کے بعد امامت اور مرجعیت ہمارے لیے قابل تقلید ہیں اور اسی کے ہم پابند ہیں۔ مکتب اہلبیت کے اصول و فروع قرآن و حدیث کے مطابق روشن اور واضح ہیں، انہیں گھڑنے اور بنانے کی اجازت نہیں۔ قرآن مجید کی تعلیمات اور چہاردہ معصومین علیہ السلام کی سیرت طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ مکتب اہل بیتؑ،قرآن و حدیث اور سیرت آئمہ معصومین کے علاوہ کسی خود ساختہ عقائد کو تسلیم نہیں کرتا۔ ہر قسم کے من گھڑت عقائد کو علمائے اہل تشیع نے مسترد کردیا ہے۔ سازشی عناسر کی نصیریت اور غالیت کے پرچار کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیعہ علما کونسل مکتب امامیہ اثنا عشریہ کی پاسدار اور محافظ ہے۔ نصیریت اور غالیت سے کوئی تعلق نہیں۔ البتہ ہم چاہتے ہیں کہ افہام و تفہیم کے ساتھ بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لایا جائے اور قوم میں انتشار نہ پھیلے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شیعہ علما کونسل کا ہر سطح پر کارکن، علما حقہ اور مراجع عظام کی توہین کرنیوالوں سے اظہار بیزاری کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء ہماری پہچان ہے جبکہ مرجعیت اور قیادت ہماری رہبری اور اتحاد کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دین میں کسی من گھڑت عقیدے کی کوئی گنجائش نہیں، عقیدہ وہی ہے جو قرآن اور حدیث اور سیرت معصومین سے ثابت ہے۔ یہ امتیاز سے صرف تشیع کو ہے کہ اجتہاد کا دروازہ کھلا ہے، مراجع تقلید میں علمی سطح پر فتاویٰ میں اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن اس کی بنیاد پر انتشار نہیں۔ رسول اللہ کی ختم نبوت کے بعد امامت اور مرجعیت ہمارے لیے قابل تقلید ہیں اور اسی کے ہم پابند ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button