پاکستان

ہم مدارس کے تحفظ کے لئے لڑیں گے ، جیسے انگریز سے لڑے تھے

مدارس کے نصاب طے کرنے کا کسی کو کوئی اختیار نہیں ،مولوی فضل الرحمن

شیعیت نیوز: جے یو آئی ف کے سربراہ  فضل الرحمان نے دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے مدارس کے تحفظ کے لئے اس طرح لڑیں گے جیسے انگریزسامراج سے لڑے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مدارس کے نصاب طے کرنے کا کسی کو کوئی اختیار نہیں ، مدارس سے پہلے تعلیمی اداروں میں بہتری لائی جائے، ہم میدان میں ہیں12 ملین مارچ کیے ہیں کوئی ہمارے ساتھ آتاہے توسرآنکھوں پرکوئی نہیں آتاتوہماری یہ تحریک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ انتہاپسندی معاشرتی مرض ہے مدارس سے اس کا کوئی تعلق نہیں،ستر سال کے جابرانہ رویہ کا ملبہ مدارس پر نہ ڈالا جائے،ہم نے حکومت کے ساتھ بیٹھ کرمدارس کانصاب ،مالیاتی سسٹم ودیگرامورپر2005میں معاہدہ کیاتھا اورپھر2010میں مزیدکچھ معاملات پرمعاہدہ ہوا

فضل الرحمن کی مثال سبری میں پکنے والے آلو جیسی ہے، فیاض الحسن چوہان

۔   فضل الرحمان نے کہا کہ اگرآپ کہتے ہیں کہ سومدارس انتہاپسندہیں آپ ان سومدارس کے نام پرتیس ہزارمدارس کوخراب کررہے ہیں ہم آئین اورقانون کے ساتھ کھڑے ہیں ہم اعتدال کے راستے پرہیں، ہم سنجیدہ ، سلجھے ہوئے لوگ ہیں دینی مدارس اورعلماءپرامن لوگ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button