پاکستان

شیعہ مسنگ پرسنز کےمسئلے پر وزیر اعظم اور صدر براہ راست ذمہ دار ہیں

یہ بات علامہ احمد اقبال نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے جاری دھرنے سے خطاب میں کہی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرئٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کراچی میں شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے حوالے سے جاری احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا حکومت مسنگ پرسن کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں صدر پاکستان جناب عار ف علو ی سے سوال پوچھنا چاپتا ہوں کہ کیا آپ کے گھر میں ماں بیٹیاں نہیں ، یہاں سادات خواتین آپ کے گھر کے سامنے بیٹھی ہیں جن میں ایسی مائیں بھی ہیں جنہوںنے چار سال سے اپنے بچوں کو نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستان میں امریکا، برطانیہ، ریاض اور عالمی استعماری طاقتوں نے شیعیان حیدر کرار کے خلاف ہمارے ہی حکمرانوں کے ذریعہ ہر قسم کی سازشوں کو روا رکھا۔یہ آج کی بات نہیں چالیس سال سے شیعیان حیدر کرار کا قتل عام ہوتا رہا ہے۔

جبری گمشدہ شیعہ افراد کے ورثاء کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے، فردوس شمیم نقوی

علامہ احمد اقبال نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر ہمیں مساجد میں مارا گیا، بسوں سے اتار کر شہید کیا گیا، صبح و شام ہماری ٹارگیٹ کلنگ ہوئی لیکن ہم حکمران کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ادھر ہی پیدا ہوئے ہیں اور اسی سرزمین پر ہماری قبر بھی بنے گی ہم کہیں جانے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں شرمندہ ہوں اپنی ماؤں بیٹیوں سے کہ انہیںایک بار پھر سڑک پر آنا پڑا ، اس موقع پر انہوںنے کراچی میں موجود آل محمد ؑ کے چاہئے والوں سے بھی سوال کیا کہ تمھیں کیسے نرم بستر پر نیند آرہی ہے جبکہ اسیروں کی مائیں بہنیں سڑکو ں پر بیٹھی ہیں۔
علامہ احمد اقبال نے اداروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ جن افراد پر ظلم کیا جارہا ہے وہ اس ملک کے باغی نہیں ، وہ خارجی نہیں ، انہوںنے کبھی بم دھماکے نہیں کیئے نا ہی فساد پھیلایا ہے پھر کس جرم میں انہیں غیر قانونی طور پر غائب کیا ہوا ہے۔

ملت جعفریہ کو دیوار سے لگائے جانے کی پالیسی بند کی جائے

انہوں نے ملت جعفریہ کودیوار سے لگانے کی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہ موجود وزیر اعظم عمران خان اور صدر پاکستان عارف علوی صاحب لاپتہ ہونے والے افراد کے حوالے سے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ اسی طرح آرمی چیف صاحب آپ سے بھی ان مائیں بہنوں کی توقعات ہیں،آپ بحثیت آرمی چیف ایک مقتدر طاقت ہونے کی حیثیت سے انکے سروں پر دست شفقت رکھ سکتےہیں۔

اس موقع پر شرکاء دھرنا نے لبیک یاحسین کے نعرے لگارہے تھے۔

واضح رہے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کےحوالے سے گمشدہ افراد کے لواحقین کی سربراہی میں ملت جعفریہ نے کراچی میں موجود صدر پاکستان کے گھر کے سامنے گذشتہ شام سے احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے جو تاحال جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button