میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہوں، فاروق ستار
شیعیت نیوز: سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میں ہر طرح سے شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہوں۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں صدر مملکت عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر جاری احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ ہمیں بھی درپیش ہے، میرے بھی کئی سو ساتھیوں کو ریاستی اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے، بظاہر ہم علیحدہ علیحدہ نظر آتے ہوں لیکن ہمارا اصل قبیلہ ایک ہی ہے اور قبیلہ مظلوموں کا قبیلہ ہے۔
آئی ایس او نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جاری دھرنے کی حمایت کردی
شیعہ جبری گمشدگان کے لواحقین کا صدارتی کیمپ آفس کراچی پر دھرنا، بازیابی تک نہ اٹھنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا شیعان حیدر کرار (ع) وہ مظلوم ہیں کہ جن کے بچے لاپتہ ہیں، جن کے افراد کی لاشوں سے اس ملک کی سڑکوں کو رنگین کیا گیا، لیکن پھر انہیں نے ہر ظلم سہنے کے بعد ظالم پر احسان کرنے سے گریز نہیں کیا، یہ آج بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کا ظلم سہنے کے بعد بھی آپ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کا نعرہ لگا رہے ہیں تو یہی فرق ظالموں اور ہمارے درمیان اب بھی موجود ہے۔ آپ سے بڑا دل کسی کا نہیں، آپ کے اجداد نے پاکستان بنایا اور آپ ہی پاکستان بچائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ آپ نے ہمیشہ کربلا کی روایت کو زندہ رکھا یہ آپ ہی کا دل گردہ ہے کہ ظالم کیخلاف احتجاج کی یہ صدا آج بھی زندہ ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ جس دن مظلوم ایک ساتھ کھڑے ہوگئے اس دن کے بعد طالم کا اقتدار نہیں رہے گا۔ فاروق ستار نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو جبری تحویل سے آزاد کیا جائے۔







