پاکستان

آل سعود پر قہرالہیٰ نازل ہوگا تو لوگ صدام اور قذافی جیسے ظالموں کا انجام بھول جائیں گے، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سعودی عرب میں 37بے گناہ شیعہ شہریوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہاہے کہ حجاز مقدس میں اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کے آلہ کار #آل_سعود کی ظالم بادشاہی حکومت کی طرف سے 37 بیگناہ شیعہ مسلمانوں کو جس میں علماء اور بچے بھی شامل ہیں تہہ تیغ کرنا ان کے مستبدانہ ظالم مزاجی اور اھل بیت ع سے دشمنی کی علامت ہے،جس کا انتقام خود خدا لے گا،آل سعود طاقت اور اختیار کے نشے میں بدمست ہوچکے ہیں، سعودی شاہی خاندان قہر خداوندی اور انتقام الہیٰ کو بھلا بیٹھے ہیں، وہ یہ نہیں جانتے کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے جب خدا کی لاٹھی چلے گی تو دنیا صدام ، قذافی اور حسنی مبارک جیسے سفاک حکمرانوں کا حشر بھول جائیں گے، انشاءاللہ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button