پاکستان

وزیر اعظم عمران خان کی حرم مطہر اما م علی رضا ؑ پر حاضری وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا، نوافل بھی اداکیئے

وزیر اعظم عمران خان کی حرم مطہر اما م علی رضا ؑ پر حاضری وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا، نوافل بھی اداکیئے

شیعیت نیوز: وزیر اعظم عمران خان ایران کے دو روزہ دورے پر مشہد پہنچ گئے۔ مشہد پہنچنے پر گورنر جنرل خراسان رضا حسینی نے وزیراعظم عمران خان کاایئرپورٹ پر استقبال کیا، عمران خان نےمشہد مقدس پہنچتے ہی حضرت امام علی رضا ؑ کے حرم میں حاضری دی اور وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی اور نوافل بھی ادا کیئے،بعد ازاں وزیر اعظم کو متولی حرم امام علی رضا ؑ کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا اور انہیں حرم کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا گیا، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر شیریں مزاری، زلفی بخاری، عبدالرزاق دائود اور علی زیدی بھی موجود ہیں، وزیر اعظم عمران خان ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button