پاکستان
سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس وارثان شہدائے سے اظہار یکجہتی کیلئےوفد کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری وارثان شہدائے سے اظہار یکجہتی کیلئےوفد کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئےہیں، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری دورہ کوئٹہ کے دوران سانحہ ہزارگنجی میں شہید ہونے والوں کےسوئم کے اجتماع میں شرکت اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کریں گے ، جبکہ اس دوران کوئٹہ کی قومی وسیاسی شخصیات اور عمائدین سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما سید ناصرشیرازی ایڈوکیٹ اور علامہ اعجازبہشتی بھی موجود ہیں ۔