پاکستان

کوئٹہ دھماکے پر سینیٹ داخلہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

شیعیت نیوز: سینیٹ کی داخلہ کمیٹی نے کوئٹہ میں دہشتگردی پر خصوصی اجلاس کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایف سی بلوچستان اور پولیس سے ہزارہ کمیونٹی کیخلاف دہشتگردانہ واقعات پر بریفنگ لینگے۔کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کی جائے،جمعہ کو سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور حکومت بلوچستان سے تفصیل طلب کرلی گئیں ۔ رحمٰن ملک نے کہاکہ کوئٹہ بم دھماکہ نہایت افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ اسطرح کے واقعات کو فرقہ وارانہ رنگ نہ دیا جائے کیونکہ دشمن کروا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہزارہ کمیونٹی کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کمیٹی انکے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button