پاکستان

کیا عمران خان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی طرح پاکستان کے شہداء اوران کے ورثاء کو انسان سمجھتے ہیں ؟؟؟

شیعیت نیوز: کیا عمران خان نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی طرح پاکستان کے شہداءاور ان کے ورثاءکو انسان سمجھتے ہیں ؟؟؟کیا وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈرن کی طرح اپنے ملک میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت کرکے ثابت کریں گے کہ وہ اس مشکل وقت میں عوام کے ساتھ ہیں ۔ دیکھنا یہ بھی ہے کہ اپوزیشن میں سے کتنے پارٹی لیڈر جنازہ میں شرکت کرکے ثابت کریں گے کہ وہ بھی عوام کے ساتھ ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے تو اپنے آپ کو عظیم ثابت کیا ۔ اب باری ہے ہمارے حکمران اور سیاستدان حضرات کی۔ جو لوگ بھی کسی پارٹی میں ہیں اور اپنے آپ کو انسان سمجھتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ حکومت یا اپنے پارٹی لیڈر شپ کو درخواست کرنے کی ہمت رکھتے ہیں ۔ اس عمل سے ثابت ہوگا کہ سیاستدان ہمیں انسان سمجھتے ہیں ۔ وگرنہ وہ بھی ظالم دہشت گردوں کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button