پاکستان

دہشتگرد عناصر غربت اور بے روزگاری کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتے ، علامہ طاہر القادری

شیعیت نیوز: او آئی سی کے دو روزہ اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ تنگ نظری سے انتہا پسندی اور پھر دہشتگردی جنم لیتی ہے۔
یہ انسانی المیہ راتوں رات جنم نہیں لیتا اس کے متعدد محرکات ہیں۔

انہوں نےکہا کہ با مقصد نظام تعلیم بنیادی اہمیت کا حامل ہے، بچے کو اسکی تعلیم و تربیت کے آغاز کے مرحلہ پر ہی امن، رواداری اور احترام انسانیت کی تعلیم اور تربیت ملنی چاہیے ہم بیج کو پودے اور پھر تن آور درخت میں تبدیل ہونے کا انتظار کرتے ہیں جبکہ بیج کو تلف کرنا آسان اور درخت کاٹنا مشکل ہو جاتا ہے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نظام تعلیم کو ہر قسم کے تعصب اور نفرت سے پاک اور با مقصد ہونا چاہیے۔ رواداری پر مبنی معتدل معاشرے کی تشکیل میں با مقصد نصاب تعلیم کی حیثیت خشت اول کی ہے۔ غربت اور بے روزگاری کادہشتگردی کے فروغ میں بڑا کردار ہے، دہشتگرد عناصر غربت اور بے روزگاری کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتے اور احساس محرومی کو مذموم کارروائیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں اور انہی سماجی مسائل سے اپنے لئے افرادی قوت حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام باہمی تعاون اور ایک دوسرے کے وسائل اور تکنیکی مہارت کو برؤے کار لا کر غربت، بے روزگاری کے مسائل پر قابو پا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button