پاکستان

انقلاب حسینی تمام اسلامی انقلابات کا منبع و سرچشمہ ہے، حامد موسوی

شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مودی کا مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور رام مندر کی تعمیر کا اعلان بھارتی وزیر اعظم کو تمغے، تحائف اور اعزازات سے نوازنے والے مسلم حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ اور اقوام متحدہ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عظیم انقلاب حسینی تمام اسلامی انقلابات کا منبع و سرچشمہ ہے جسکا سلسلہ آزادی فلسطین و کشمیر کی صورت میں آج بھی جاری ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کو نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین کے یوم ولادت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آقای موسوی نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کیئے جا رہے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتیں اور دہشتگردوں کی سرپرستی ،فنڈنگ کی کاروائیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button