چار (4)شعبان یوم ولاد ت ابولفضل عباس بعنوان”یوم وفا” منایا گیا

11 اپریل, 2019 01:11

شیعیت نیوز: 4 شعبان یوم ولادت ابوالفضل حضرت عباس علیہ سلام کی مناسبت سے پاکستان بھر میں یوم وفا منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں 4 شعبان کے روز یوم ولادت حضرت عباس علمدار انتہائی جوش و عقیدت سے منایا گیا، اس موقع پر جہاں محفل و میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا وہیں پر پاکستان بھر کی اسکاوٹس نے اس دن کو کربلا میں حضرت عباس علیہ سلام کی بے مثال جانثاری کی یاد میں یوم وفا کے عنوان سے منایا اور خصوصی طور پر حضرت عباس کو اسکاوٹ سلامی پیش کی گئی۔

امامیہ اسکاؤٹس کراچی ڈویژن کی جانب سے یومِ وفا ولادتِ باسعادت مولا غازی عباس ع کے موقع پر سولجربازار، انچولی اور جعفرِ طیار میں علم غازی عباسؑ پر اسکاؤٹس سلامی دی گئی اور تجدیدِ عہدِ وفا بھی کی گئی.

واضح رہے کہ حضرت عباس علمدار امیر المومنین علیہ سلام کے فرزند ہیں جوچار شعبان کو پیدا ہوئے، روایت کے مطابق علی ابن ابی طالب نے خصوصی طور پر عباس علمدار جیسے بیٹے لئے دعا مانگی تھی جو کربلامیں حسین علیہ سلام کا علمدار بن سکے،تاریخ گواہ ہے کہ حضرت عباس علمدار نے میدان کربلا میں اطاعت کے تمام تر مراحل کو طے کرتے ہوئے امام حسین علیہ سلام پر اپنی جان کو قربان کیا۔

3:14 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔