پاکستان

تفتان: تین دن سے پھنسے زائرین کو سیکورٹی فراہم نا کی جاسکی، زائرین شدید پریشانی کا شکار

شیعیت نیوز: زیارات سے وطن لوٹنے والے زائرین کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی پر تفتان سرحد پر روک لیا گیا ہے اور 3 روز گزر جانے کے باوجود زائرین کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکی ہے۔

زائرین جن میں نوجوان، بزرگ مرد و خواتین، بچے سب شامل ہیں کا کوئی پرسان خال نہیں۔افواس یہ ہے یہ زائرین ایران و عراق سے باخیریت وطن پہنچ کر تفتان بارڈر پر پناہ گزینوں کی طرح زلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، زائرین عراق اور ایران سے واپس کوئٹہ آ رہے تھے کہ ان کی بسیں تفتان کے علاقے سے پاکستان میں داخل ہوئیں جہاں سکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے انھیں پاکستان ہاؤس میں ہی روک لیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سالوں میں زائرین کی بسوں پر ہونے والے حملوں کی وجہ سے انہیں مذکورہ مقام پر سکیورٹی فورسز کے آنے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button