ایران

تہران میں قائم پاکستان سفارت خانہ کے عملے کا نارواسلوک، پاکستانی طلباء نے عملہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

شیعیت نیوز: ایران میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کے اہلکاروںکے نارواسلوک کے باعث پاکستانی طلبہ میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے، سفارت خانہ کا عملہ گذشتہ ایک سال سے طلباء کے پاسپورٹ بنانے میں مشکلات پیدا کررہا ہے، طلباء کا شدید احتجاج

تفصیلات کے مطابق تہران میں قائم پاکستانی سفارت خانے کا عملہ بشمول افسران پاکستانی طالب علموں اور پاکستانی عوام کے ساتھ ناروا سلوک رکھتے ہیں انکی تحقیر کرتے ہیں، ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک پاسپورٹ بنانے سے انکار کر رہے ہیں، ذرائع کے مطابق طلاب پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تو پاسپورٹ کی مدت مہر کے زریعے بڑھانے شروع کی، اس میں بھی ایک مہر لگانے کے لئے گھنٹوں ان کو پریشان کرتے ہیں جبکہ غیر پاکستانیوں کے کام فوری طور پر کرتے ہیں جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے پاکستانی ہونا ہمارے لیے جرم ہو، جب ہمارے ملکی ادارے ہی ہماری عزت نہیں کریں گے اور پریشان کریں گے تو دنیا میں کوئی ہماری کیونکر عزت کرے گا،

پاکستانی طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ کہ پاکستانی سفارتخانے تہران میں پرخلوص عملے کو تعینات کرے اور پاکستانی طلاب اور پاکستانی عوام کی مشکلات حل کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button