پاکستان

انٹی شیعہ موومنٹ:کراچی رات کے اندھرے میں سیکورٹی اداروں کا شیعہ آبادیوں پر چھاپوں کی اطلاع

شیعیت نیوز: پاکستان بالخصوص کراچی میں انٹی شیعہ موومنٹ زور پر ہے جس کے تحت سیکورٹی اداروں کی جانب سے بلاکسی جواز شیعہ جوانوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہر روز کسی نا کسی شیعہ آبادی پر 10سے 15 گاڑیوں کئ ہمراہ رات کے اندھرے میں داخل ہوکر نوجوانوں کو اغوا کرکے لے جارہے ہیں۔

ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے جب سے سعودی عرب کا قاتل ولی عہد پاکستان دورہ کرکے گیا ہے ۔

پاکستانی سیکورٹی ادارے سعودی دباوں میں کراچی سمیت ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں کے لئے قطیف جیسی صورتحال پیدا کررہےہیں جہاں پر بلکل اسی طرح رات کی اندھرے میں سعودی افواج داخل ہوکر سعودی شیعہ شہریوں کو اغوا کرلیتی ہیں۔

دھیاں رہے کہ جب لشکر وں کے ذریعہ شیعہ قوم پر حملہ کرواکے انہیں قتل کرکے اورانہیں بسوں سے اتار کرقتل کرنے جیسی سازشوں سے ملت جعفریہ کو ڈرایا نہیں جاسکا تو اب جوانوں کو لاپتہ کرکے اور شیعہ نشین آبادیوں پر کریک ڈاون کرکے ملت جعفریہ میں خوف و حراس پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے، جسکا پوری قوم نے اب مقابلہ کرنا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button