پاکستان

جماعت اسلامی کے رہنما تاج محمد وزیر نے صحافیوں کے واجب القتل ہونے کا فتویٰ جاری کردیا

شیعیت نیوز: جنوبی وزیرستان میں صحافیوں کو جان سے مارنے کا فتوی جاری کردیاگیاہے،انتہا پسند سوچ کی حامل جماعت اسلامی کے سابق صدر و قومی اسمبلی امیدوار تاج محمد وزیر نے صحافیوں کو جان سے مارنے کافتوی جاری کیا،تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے جنوبی وزیر ستان کے رہنما تاج محمد وزیر نے وانا کے صحافیوں کو قتل کرنے اور ذمہ داری اپنے سر لینےکا اعلان کیا،انہوں نے یہ اعلان تحصیل برمل کاعلاقہ اعظم ورسک میں ایک احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں لوگوں سے مخاطب ہوکر کیا، انہوں نے کہاکہ میڈیا والےمظاہرے کی کوریج کیلئے نہیں آئے یہ انتظامیہ اور فوج کے ایجنٹ ہیں،تاج محمد وزیر نے مظاہرے کے شرکاءکو مشتعل کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں سے کیمرے ،موبائل اور دیگر آلات چھین کر انکے خلاف جہاد کریں، دوسری جانب جنوبی وزیرستان کی صحافی برادری میں جماعت اسلامی کےرہنما تاج تاج محمد وزیر کے اس پر تشدد،انتہاپسندانہ اور دہشت گردانہ بیان پر شدید تشویش پائی جاتی ہے، صحافی تنظیموں نے اعلیٰ سول وعسکری حکام سے تاج محمد وزیر کے خلاف فوری گرفتاری اور قانونی کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔

واضح رہے کہ ریاست پاکستان خصوصاًپاک فوج ملک سے انتہا پسندی، دہشت گردی، تکفیر اور جہادکے نام پر قتال کے خلاف رائے عامہ کی ہمواری ،جہاد اور قتال کا حق کسی مسلک، مدرسہ یا مولوی کے بجائے ریاست کو دینے کیلئے پیغام پاکستان بیانیہ پر عمل درآمد اور تمام مسلمہ مسالک کے درمیان یکسوئی کی کوشش میں مصروف عمل ہے تو دوسری جانب جماعت اسلامی، کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور دیگر فرقہ پرست ، دہشت گرد اور انتہا پسند جماعتیں اپنے متشددسوچ دوسروں پر مسلط کرنے کے ایجنڈے سے باز نہیں آرہی ہیں ، ایسے میں ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے دعووں کے مطابق وطن عزیز کو نفرت اور انتہا پسندی سے نجات دلانے کیلئے ایسے فتنہ پرور افراد اور جماعتوں کے خلاف ٹھوس کاروائی عمل میں لائیں وگرنہ پیغام پاکستان بیانیہ کی صورت میں کی جانے والی تمام تر کوششیں رائیگاں چلی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button