پاکستان

آج پاکستان سمیت دنیا پھر میں یوم شہادت امام موسی کاظم منایا جارہا ہے

شیعیت نیوز: آج پاکستان بھر میں یوم شہادت امام موسی کاظم علیہ سلام منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں ملک بھر میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔

امام موسیٰ کاظم رسول اللہ کی ذریت سے آٹھویں امام ہیں جنہیں بنی عباس کے خلیفہ ہارون رشید نے قید کرکے بغداد میں شہید کردیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق عراق کے شہر بغداد کے علاقہ کاظمین میں واقع امام موسیٰ کاظم کے روضہ مبارک پر اس وقت لاکھوں زائرین موجود ہیں جو اما م علیہ سلام کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

کاظمین عراق میں روضہ امام موسیٰ کاظم پر لاکھوں افراد کی موجود گی اس بات کو ثبوت ہے کہ حق ہمیشہ غالب رہتا ہے اور باطل اور ظالم کو مٹ جانا ہے آج ہارون رشید کا نام و نشان تک نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button