پاکستان

لورالائی ، سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ ،تحریک طالبان کے 4 دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: سیکیورٹی فورسز کی لورالائی میں کارروائی کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور طالبان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ناصر آباد کے مقام پر مکان پر چھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے مکان کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔اے ایس پی لورالائی کے مطابق آپریشن کے دوران مکان میں موجود 4 دہشت گردوں نے فائرنگ تبادلے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاکلورا لئی: سیکیورٹی فورسز کی لورالائی میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ناصر آباد کے مقام پر مکان پر چھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے مکان کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔اے ایس پی لورالائی کے مطابق آپریشن کے دوران مکان میں موجود 4 دہشت گردوں نے فائرنگ تبادلے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button